Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز فضا ہی میں ہلاک، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ہوائی جہاز نے منگل کی شام کو مغربی امریکی ساحلی شہر سیئٹل سے اڑان بھری تھی (فوٹو: اے ایف پی)
ترک ایئرلائن کا ایک پائلٹ پرواز کے دوران ہلاک ہو گیا جس کے بعد فلائٹ کو نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہوائی جہاز نے منگل کی شام کو مغربی امریکی ساحلی شہر سیئٹل سے اڑان بھری تھی۔
ایئر لائن کے ترجمان یحییٰ استن نے کہا کہ ’ہماری ایئربس 350 پرواز ٹی کے 204 کا پائلٹ سیئٹل سے استنبول جانے والی پرواز کے دوران بے ہوش ہو گیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ابتدائی طبی امداد دینے کی ناکام کوشش کے بعد دوسرے پائلٹ اور ایک ساتھی پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن وہ لینڈنگ سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔‘
استن نے لکھا کہ 59 سالہ پائلٹ، جو 2007 سے ترک ایئر لائنز کے لیے کام کر رہا تھا، نے مارچ میں طبی معائنہ پاس کیا تھا، جس میں صحت کے مسائل کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا۔

شیئر: