Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ کے باہر اسرائیلی حملوں میں 15 ہلاک

معیصرہ گاوں پر حملے میں 9 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوئے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
لبنان کی وزارت صحت نے سنیچر کو کہا ہے ’حزب اللہ کے روایتی مضبوط گڑھ سے باہر تین علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
وزارت دفاع نے بتایا’ بیروت کے شمال میں واقع معیصرہ گاوں پر اسرائیل کے حملے میں 9 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی قصبے البترون کے قریب دیر بیلا پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے جبکہ برجا پر حملے میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ دارالحکومت کے جنوب میں الشوف ڈسٹرکٹ میں 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے یہودیوں کے مقدس ترین دن یوم کپور پر لبنان سے اسرائیل پر تقریباً 320 میزائل فائر کیے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا یوم کپور کے اختتام پر سنیچر کو حزب اللہ کی طرف سے فائر کیے گئے تقریباً 320 میزائل لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔

شیئر: