مرکز قنا میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد، تفتیش شروع
اتوار 13 اکتوبر 2024 10:37
’نوجوان کی لاش محایل ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی جبکہ وفات کے أسباب معلوم کئے جارہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن پولیس نے کہا ہے کہ مغرب میں واقع مرکز قنا دیہی علاقے میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی شروع کردی‘۔
’نامعلوم شخص کی لاش محایل ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی جبکہ وفات کے أسباب معلوم کئے جارہے ہیں‘۔
’متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے‘۔