Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، عسیر اور الباحہ میں بارش، مشرقی ریجن میں دھند

’مکہ مکرمہ، عسیر، الباحہ اور جازان کے بعض علاقوں میں گرد کا بھی امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج اتوار کو بھی مکہ مکرمہ، عسیر، الباحہ اور جازان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ مشرقی ریجن کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، عسیر، الباحہ اور جازان کے بعض علاقوں میں گرد کا بھی امکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، الاحسا اور حفر الباطن کو ملک کے گرم ترین شہر کہا جاسکتا ہے جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری رہے گی‘۔
’ریاض، دمام، بریدہ، شرورہ اور جدہ میں 38 اور 37 سینٹی گریڈ کے درمیان گرمی ہوگی‘۔
’جبکہ ملک کے سرد ترین شہروں میں السودہ سرفہرست ہے جہاں درجہ حرارت 11 ڈگری ہوگی‘۔
’سرد ترین شہروں میں ابہا، الباحہ، طریف اور القریات بھی شامل ہیں جہاں درجہ حرارت 14 اور 17 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گی‘۔

شیئر: