Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ڈلیوری بائیکس کےلیے نئے پرمٹ روک دیے گئے

اتھارٹی کا کہنا ہے نئے ضوابط پر تجرباتی طور پرعمل کیا جائے گا (فوٹو: اخبار24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے نئے ضوابط جاری ہونے تک لائٹ ڈلیوری سروس کے لیے نئے موٹرسائیکل پرمٹس کا اجرا وقتی طور پر روک دیا ہے۔
سروس کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے نئے ضوابط پر تجرباتی طور پرعمل کیا جائے گا۔
اخبار24 کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا  ہوم ڈلیوری سروس سے منسلک کمپنیاں جو پہلے سے کام کررہی ہیں ان کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر نئی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
مملکت میں لائٹ ڈلیوری سروس کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ برس 2023 کے مقابلے میں سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں اس شعبے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت ایپ ڈلیوری سروس سے منسلک 80 کمپنیاں کام کررہی ہیں جبکہ لائٹ ڈلیوری سروس کے شعبے میں 300 لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں ایپلیکشن سروسز کی کمرشل رجسٹریشن میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ 11 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہیں۔

شیئر: