Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی فوڈ ڈلیوری کمپنی سعودی عرب میں بھی کام کرے گی

 کمپنی کی جانب سے پہلی بار چین کے باہر خدمات کا آغاز کیا جائےگا (فوٹو: المرصد)
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ فوڈ ڈلیوری کے شعبے میں معروف چینی کمپنی ’میتوان‘ نے اپنی سروسز مشرق وسطی میں بھی شروع کا عزم ظاہر کیا ہے۔
 کمپنی کی جانب سے پہلی بار چین کے باہر سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں اپنی خدمات کا آغاز کیا جائےگا۔
اخبار 24 کے مطابق کمپنی نے عملی طورپر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’لنکنڈ ان‘ اور’بیت ڈاٹ کام‘ پر ریاض کے لیے تجربہ کار عملے کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا ہے۔
واضح رہے چینی کمپنی جس کا ہیڈ کواٹر بیجنگ میں ہے اپنی ڈلیوری سروسز کا آغاز مئی 2023 میں ہانگ کانک سے ’کیتا‘ کے نام سے کیا تھا۔

کمپنی نے مملکت میں ملازمین کی ضرورت کا اشتہار بھی جاری کیا ہے۔ (فوٹو: المرصد)

اسی نام سے وہ کمپنی نے مملکت میں ملازمین کی ضرورت کا اشتہار بھی جاری کیا ہے۔
کمپنی کے سی ای او وانگ شینگ کا کہنا ہے’ ہم دیگر مارکیٹوں میں بھی اپنی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کے خواہاں ہیں‘۔
’ہمارے پاس اس کام کا وسیع تجربہ ہے اور ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے کہ ہم جلد مارکیٹ میں اپنا مقام بنا لیں گے‘۔

شیئر: