Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سفر اور سیاحت کے شعبے میں 348 ملین ملازمتوں کے مواقع‘

’عرب ٹریول مارکیٹ 2025‘ آئندہ سال دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوگا۔ (فوٹو سبق)
ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل(ڈبلیو ٹی ٹی سی) کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفر اور سیاحت کا شعبہ 11.1 ٹریلین امریکی ڈالر کے ساتھ اس سال ریکارڈ قائم کرے گا۔ جس سے عالمی سطح پر 348 ملین ملازمتیں نکلیں گی۔
توقع ہے کہ اس شعبے میں اگلی دہائی میں عالمی سطح پر 449 ملین افراد کو روزگار ملے گا۔
سبق ویب کے مطابق مشرق وسطی میں عریبین ٹریول مارکیٹ و ایگزیبیشن کی ڈائریکٹر ڈینیئل کرٹس نے کہا ہے مواصلات صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں، اس میں ایسی کمیونٹیز کی تشکیل شامل ہے جو تجارت اور سیاحت کے لیے اہم مراکز کے طور پر مل کر کام کرتی ہیں۔
کرٹس کے مطابق ’عرب ٹریول مارکیٹ 2025‘ جو 28 اپریل سے یکم مئی 2025 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوگا۔
عالمی سفر اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کی روشنی میں ’عرب ٹریول مارکیٹ 2025‘ اپنے مستقبل کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہاں تفریح، کانفرنس، نمائش، لگژری سفر اور کارپوریٹ ٹریول شعبوں سے پروفیشنل افراد اور انڈسٹری لیڈرز کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرکے نیٹ ورکنگ، علمی تبادلے اور کاروباری مواقع کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔
ڈینیئل کرٹس کا کہنا  تھا اس سال کی تھیم یہ ظاہر کرے گی کہ کس طرح سیاحت کا مستقبل سرحدوں، صنعتوں اور کمیونٹیز کے درمیان رابطے سے طے ہوتا ہے۔
کرٹس نے مزید کہا یہ اعدادوشمار سفر اور سیاحت کے بڑھتے ہوئے معاشی اثرات، انڈسٹری میں مضبوط بحالی اور ترقی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
امید ہے عالمی رابطے، تعاون اور پائیدار سفر کے طریقوں میں اضافہ آنے والے برسوں میں اس انڈسٹری کے مستقبل کو تشکیل  دینے میں کردار ادا کرے گا۔ یہ موضوعات عرب ٹریول مارکیٹ 2025 کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: