Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی الاونروا کو مالی مدد کی فراہمی

فلپ لازارینی نے مملکت کی طرف سے دی گئی امداد پر اظہار تشکر کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی الاونروا کو مالی مدد فراہم کی ہے۔
اردن میں سعودی عرب کے سفیر نایف السدیری نے ارسال کی جانے والی مالی مدد ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کے حوالے کی۔
اخبار24 کے مطابق سعودی سفیر نے مملکت کی جانب سے فلسطینی کاز اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اپنی ذمہ داریوں پرزور دیا۔
فلپ لازارینی نے مملکت کی طرف سے دی گئی امداد پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الاونروا تعلیم اور صحت کے شعبوں کے حوالے سے پروگراموں کو جاری رکھے گی۔

فلسطینی پناہ گزین جو اس وقت شدید مصائب کا شکار ہیں ان کی مدد جاری رہی گی۔
انہوں نے مزید کہا اس وقت غزہ میں 6 لاکھ 50 ہزار بچے جنہیں سکولوں میں ہونا چائیے وہ تعلیمی اداروں سے باہر نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں اور تباہ حال کھنڈروں کے درمیان زندگی کے ایام گزارنے پرمجبور ہیں۔
انہوں نے الاونروا کے پروگراموں کو روکنےکے حوالے سے اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے حالیہ اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

شیئر: