Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں صحت کی صورتحال باعث تشویش ہے، اونروا رپورٹ

یومیہ بنیادوں پرہیپاٹائٹس کے ایک ہزار کیسز رجسٹرہو رہے ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا ‘ کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں صحت کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق اونروا کی جانب سے غزہ پٹی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 7 اکتوبر سے اب تک 40 ہزار ہیپاٹائٹس کے کیسے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔
الاونروا کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں صحت کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران ہیپٹاٹائٹس کے 800 سے ایک ہزار مریض سامنے آرہے ہیں جن کی وجہ سے اس وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں یومیہ بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے کے بعد سے وہاں صحت کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس ’ایے‘ کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جودنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔  

شیئر: