Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : سولر پاور اینڈ سٹوریج نمائش میں انٹرنیشنل کمپنیوں کی شرکت

نیوم میں شمسی توانائی کی پیداوار کے لیے بہترین ماحول ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں جاری سولر اینڈ سٹوریج لائیو کے ایس اے نمائش میں دنیا بھر سے سولر پاور کمپنیاں مملکت  میں خالص صفر کاربن میں نئے مواقع ڈھونڈنے کے لیے موجود ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کی نیوم گرین ہائیڈروجن کمپنی اس تقریب میں شرکت کرنے والی بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے۔
نیوم گرین ہائیڈروجن کمپنی کے سی ای او وسام الغامدی نے اس موقع پر بتایا ہے ’ اس صنعت سے منسلک ساتھیوں اور شراکت داروں سے ملاقاتیں ہمیشہ متاثر کن رہی ہیں اور ہمیں یہاں شرکت پر انتہائی خوشی ہے۔‘
میں نیوم گرین ہائیڈروجن کمپنی کے پروجیکٹ کے بارے میں جوش و خروش دیکھ کر بھی بہت خوش ہوں، 2026 کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہونے کی طرف ہماری پیش رفت جاری ہے۔
اس نمائش میں مملکت اور مشرق وسطی و شمالی افریقہ(مینا) کے وسیع تر خطے کو خالص صفر کی طرف لے جانے والے متاثر کن اقدامات پر روشنی ڈالی گئی جس میں نجی اور سرکاری شعبے دونوں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 2026 کے آخر تک سولر سسٹم مکمل فعال ہونے کی طرف پیش رفت جاری ہے۔ فوٹو عرب نیوز

دنیا اب قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف بڑھ رہی ہے جس میں سولر پاور ایک پائیدار توانائی کے حل کی دوڑ میں ایک اہم دعویدار ہے۔
الغامدی نے بتایا شمسی توانائی نظام  کے بارے میں بتایا ’این جی ایچ سی اپنے سولر پینلز خود تیار نہیں کرتی یہ سنگرو میں ہمارے شراکت داروں کے ذریعہ تیار کیے جاتے ہیں۔‘

نیوم میں سورج کی روشنی سے سال بھر فائدہ اٹھاتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

نیوم کے علاقے میں شمسی توانائی کی پیداوار کے لیے بہترین ماحول ہے جہاں سورج کی روشنی سے ہم سال بھر فائدہ اٹھاتے ہیں۔
 

شیئر: