Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے ممبئی جانے والے طیارے کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ

طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 192 مسافر سوار تھے (فوٹو: اخبار24)
عمانی حکام نے کہا ہے کہ’ ریاض سے ممبئی جانے والے ایک طیارے نے مسقط انٹریشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے‘۔
سلطنت عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے ’سکیورٹی سے متعلق الرٹ کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر طیارے نے ہنگامی لیڈنگ کی‘۔
’تمام مسافر اور عملہ بخیریت ہیں، جب واقعہ پیش آیا طیارہ عمانی فضائی حدود سے گزر رہا تھا، عملے سمیت 192 مسافر سوار تھے‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے ’طیارے کو محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی سہولت فراہم کی گئی اور تمام افراد کی سیفٹی کو یقینی بنایا گیا‘۔
ایئرلائن نے واقعہ کی تصدیق اور کہا کہ’ انڈیگو کی ریاض، ممبئی پرواز کو بدھ کی صبح ’سکیورٹی الرٹ‘ کے بعد مسقط کی طرف موڑ دیا گیا اور وہ بحفاظت لینڈ کر گئی۔
بیان میں کہا گیا ’مسافروں اور عملے کی سیفٹی اولین ترجیح ہے، فی الحال طیارہ مسقط میں گراونڈ ہے‘۔

شیئر: