Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے: یورپی، خلیجی سمٹ کا اعلامیہ

سعودی عرب 2026 میں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
برسلز میں ہونے والے یورپی خلیجی سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں خلیجی شہریوں کو شینگن ویزے سے استثنی دینے کے حوالے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے سال 2026 میں سربراہی اجلاس کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
سبق نیوز کے مطابق بدھ کو برسلز میں جاری یورپی، خلیجی سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا گیا کہ ’غزہ اور لبنان میں جنگ بندی انتہائی ضروری ہے۔ خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی حل کی اہمیت پر زوردیا گیا‘۔
اجلاس میں شریک رہنماوں نے غزہ پٹی میں فلسطینی شہریوں پر حملوں کی مذمت کی۔
اجلاس میں اس غزہ پٹی میں بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیں پر سربراہان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے 21 ویں صدی کے عالمی اور علاقائی سلامتی اور خوشحالی میں اضافے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
 بیان میں یمن میں بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
علاوہ ازیں بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کی اہمیت پربھی زودیا گیا۔
مشترکہ اجلاس میں خلیجی ریاستوں اور یورپ کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو مزید آسان بنانے اور آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: