Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں 6.6 کلو چرس اور کرسٹل ضبط، تین افراد گرفتار

’بنگلہ دیشی تارک وطن کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے کرسٹل ضبط ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے قصیم ریجن میں 6.6 کلو چرس ارو کرسٹل ضبط کیا ہے جبکہ تین افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’دو شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 6.6 کلو چرس اور نشہ آور ادویہ برآمد ہوئی ہیں‘۔
’اسی طرح قصیم شہر میں ایک بنگلہ دیشی تارک وطن کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے کرسٹل ضبط ہوا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: