Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کی مہلت کل ختم

’50 فیصد رعایت کی مہلت کا آغاز 18 اپریل 2024 سے کیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کی مہلت کل جمعہ کو ختم ہوجائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی ادائیگی میں دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مہلت کا آغاز 18 اپریل 2024 سے کیا تھا۔
 محکمہ ٹریفک نے کہا ہےکہ’ ان تمام ٹریفک چالان کی رقم پر 50 فیصد رعایت دی گئی جو سلامتی کے ضوابط کے دائرے میں نہ آتے ہوں‘۔
رعایتی مہم کل جمعہ 18 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔ اس دوران جزوی یا کلی جرمانوں کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت حاصل کی جاسکے گی۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’رعایتی مہلت کے دوران چار اقسام کی خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن پررعایت نہیں دی جائے گی جو سلامتی سے متعلق ہیں۔ کاراسکریچنگ ، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کا چالان، ایسی شاہراہیں جہاں حد رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے‘۔
 ضوابط کے مطابق رعایت سے استفادہ کے لیے تمام چالان بیک وقت یا ایک سے زیادہ چالان ہونے کی صورت میں ایک ایک کرکے بھی ادا کئے جاسکتے ہیں۔
 

شیئر: