Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

’العلا، خیبر اور الحناکیہ میں مطلع گرد آلود ہوگا جبکہ ینبع اور الرایس میں تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ مذکورہ علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن میں دھند ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الجوف، شمالی حدود، حائل، قصیم اور مدینہ منورہ میں مطلع گرد آلود رہے گا۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’شفا، جذم، یلملم، اضم، میسان اور العرضیات میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
مدینہ منورہ ریجن کے حوالے سے محکمہ نے کہا ہے کہ ’العلا، خیبر اور الحناکیہ میں مطلع گرد آلود ہوگا جبکہ ینبع اور الرایس میں تیز ہوا چلے گی‘۔
’مشرقی ریجن اور ریاض ریجن کے متعدد شہروں میں گرد آلود ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر ہوگا جہاں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
’دیگر گرم ترین شہروں میں ینبع، جدہ، مدینہ منورہ، دمام اورحفر الباطن میں درجہ حرارت 41 سے 39 ڈگری تک رہے گی‘۔
’دوسری طرف سرد ترین شہروں میں السودہ ہے جہاں درجہ حرارت 11 ڈگری ہے‘۔
’دیگر سرد شہروں میں ابہا، الباحہ، طائف اور القریات ہیں جہاں درجہ حرارت16 اور 18 ڈگری کے درمیان ہے‘۔
 

شیئر: