Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 17 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 79 پیسے ہو گئی ہے جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 277 روپے 84 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 73 روپے 96 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 62 پیسے اور بحرینی دینار کی قیمت 736 روپے 81 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 58 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 60 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 19 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے، 9 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 4 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے، 6 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے، 15 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے، 35 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے رہی۔

شیئر: