Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض میں مشرق وسطی کی سطح پرسب سے بڑی زرعی نمائش

نمائش میں 20 ممالک سے نمائندے شرکت کریں گے(فوٹو ایکس اکاونٹ)
وزیر ماحولیات پانی وزراعت انجینئرعبدالرحمان الفضلی کی زیرنگرانی ’سعودی زرعی نمائش 2024‘ کا 41 واں ایڈیشن ریاض میں منعقد کیا جارہا ہے۔
زرعی نمائش علاقے کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں 28 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ اندرون اور بیرون مملکت سے زراعت سے منسلک 370 کمپنیاں نمائش میں اپنے اسٹالز لگائیں گی۔
سبق نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر ریاض میں زرعی نمائش کا افتتاح 21 اکتوبر کو ہوگا جو چار دن تک جاری رہے گی۔
وزارت زراعت و ماحولیات کا کہنا ہے کہ نمائش میں زراعت کے فروغ کے حوالے سے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال پر سیمنارز ہوں گے ۔
نمائش میں کاشت کاری کے علاوہ فش و کیٹل فارمنگ کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی جو اس شعبے سے تعلق رکھنے والوں کےلیے بے حد اہم ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم سال 2030 تک 40 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا جو معاشی ترقی کے لیے کافی اہم ہے۔

شیئر: