سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کا رابطہ
جمعرات 17 اکتوبر 2024 22:23
خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ (فوٹو سعودی وزارت خارجہ ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں ہونے والی تازہ پیشرفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں