Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 18 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 61 پیسے ہو گئی ہے جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 277 روپے 79 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 73 روپے 91 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 58 پیسے اور بحرینی دینار کی قیمت 736 روپے 33 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 11 پیسے، کویتی دینار کی 905 روپے 78 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے، 75 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے، 55 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے، 1 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے، 25 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے اور 9 پیسے رہی۔

شیئر: