Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں جمعہ 18 اکتوبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 3,000 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار اور 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن پر اس کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار اور 900 روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار اور 758 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی نئی قیمت 3 ہزار 100 روپے رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 42 روپے اضافہ کے بعد اس کی قیمت 2 ہزار 657 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعے کو سونے کی قیمت میں فی اونس 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 712 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 2 ہزار 682 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

شیئر: