Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے مزید 120 ٹن امدادی سامان لبنان بھیج دیا

12 طیاروں کے ذریعے 515 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے لبنان کے لیے مزید تین امدادی طیارے بھیجے ہیں جن پر 120 ٹن خوراک، طبی امداد، ایمبولینس اور شیلٹرز موجود ہیں۔
امارات نے لبنان کے لیے انسانی امداد جاری رکھی ہوئی ہے۔ اب تک 12 طیاروں کے ذریعے 515 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔
وام کےمطابق یہ اقدام قومی امدادی مہم ’متحدہ عرب امارات لبنان کے ساتھ کھڑا ہے‘کا حصہ ہے جو جس کا آغاز 8 اکتوبر کو عالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے تعاون سے ہوا تھا۔
 امارات کے معاون وزیر سلطان محمد الشمسی نے کہا کہ’ امارات ہمیشہ سے انسانی کاموں میں، آفات اور تنازعات کے درمیان معاشروں کو سلامتی اور استحکام بحال کرنے میں مدد کرنے میں ایک عالمی آئیکن رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ امارات کے صدر صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
 یہ اقدام امارات کی لبنان کو اس کے موجودہ چیلنجوں میں کی سپورٹ کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: