Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں فلیٹ سے چار خواتین کی گلے کٹی لاشیں برآمد، گھر کا سربراہ زیرِحراست

پولیس کے مطابق خواتین کے جسم پر تشدد کے نشان بھی تھے۔ فوٹو: چھیپا
پاکستان کے شہر کراچی کی لی مارکیٹ میں واقع ایک فلیٹ میں چار خواتین کی گلا کٹی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔
اپارٹمنٹ بلڈنگ لی مارکیٹ کے زینب آرکیڈ کی بانٹوا گلی میں واقع ہے جس کی ساتویں منزل پر موجود فلیٹ سے لاشیں ملیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے لیے گھر کے سربراہ اور بیٹوں سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔  
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے اور ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔
مرنے والوں میں 13سالہ علینا، 18 سالہ مدیحہ، 19 سالہ عائشہ اور 51 سالہ شہناز شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کی واردات کے وقت چاروں خواتین گھر میں موجود تھیں، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوا ہے۔
بانٹوا گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فیملی کے سربراہ محمد فاروق نے بتایا کہ مرنے والی ان کی بیوی، بیٹی، نواسی اور بہو ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واردات کے وقت وہ اور ان کے دونوں بیٹے گھر پر موجود نہیں تھے۔
محمد فاروق کے مطابق گھر پہنچنے پر انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا، جب کوئی نہیں آیا تو بیٹے نے آ کر چابی سے دروازہ کھولا۔
محمد فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں کسی پر شک نہیں ہے اور نہ ہی کسی سے دشمنی ہے۔

شیئر: