Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’چار سال کومہ میں رہا جب بیدار ہوا تو لگا چند گھنٹے ہی سویا تھا‘

حادثے میں دوست ہلاک ہو گئے جبکہ میں کومے میں چلا گیا ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی ڈاکٹر فارس جو چار برس کومے میں رہے، کا کہنا ہے کہ’ طویل مدت بعد بیدار ہونے پر ایسے محسوس ہوا جیسے رات سویا تھا اور صبح  اٹھا‘۔
 نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سیدتی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بارے میں انہوں نے بتایا ’ شاہراہوں پر آوارہ اونٹوں کی وجہ سے سنگین حادثات پیش آتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا’ اپنے دو دوستوں کے ہمراہ ریاض سے باہر ایک گاوں میں جارہے تھے کہ اچانک اندھیرے میں ایک اونٹ ہماری گاڑی سے ٹکرا گیا‘۔
’حادثہ اتنا شدید تھا کہ میرے دونوں دوست اس میں ہلاک ہو گئے جبکہ میں کومے میں چلا گیا‘۔
ڈاکٹر فارس نے بتایا ’ چار برس تک وہ کومے میں ررہے جب بیدار ہوا تو ایسے محسوس ہوا کہ چند گھنٹے ہی سویا تھا مگر جسم کا بیشتر حصہ سن تھا جو اتنے لمبی مدت تک حرکت نہ کرنے کی وجہ سے محسوس ہوا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آتی گئی‘۔

شیئر: