Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن نیلامی: ایک لاکھ 91 ہزار ریال میں دو باز فروخت

’دوسرے باز پر بولی کا آغاز 50 ہزار سے ہوا جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار پر بولی بند ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں نیلامی جاری ہے جہاں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دو باز ایک لاکھ 91 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پہلا باز 41 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ دوسرے باز پر بولی کا آغاز 50 ہزار سے ہواجبکہ ایک لاکھ 50 ہزار پر بولی بند ہوئی۔
خیال رہے کہ فالکن کلب کے تحت بازوں کی نمائش اور نیلامی جاری رہتی ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی شرکت کرتے ہیں۔
فالکن کی نیلامی میں مقامی افراد کے علاوہ بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے فارم بھی شریک ہوتے ہیں۔
فالکن فروخت کرنے کے خواہشمندوں کو کلب کی طرف سے تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ خریدنے والے کو باز کی ملکیت کا سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
فالکن کی نیلامی کلب کے سوشل اکاؤنٹ پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔

شیئر: