Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج موسم کیسا رہے گا

’مکہ مکرمہ اور الباحہ ریجنوں کے بالائی میں بھی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو جازان، نجران اور عسیر میں مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور الباحہ ریجنوں کے بالائی میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت دھند بھی چھائی رہے گی‘۔
’اسی طرح ریاض اور مشرقی ریجن کے بعض علاقوں کے علاوہ صحرائے ربع الخالی میں بھی ہلکی بارش ہوگی‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی جبکہ ایک سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں بھی شمالی ہوا چلے گی جس کی رفتار 30 کلو میٹر تک ہوگی جبکہ ایک سے ڈیڑھ میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
 

شیئر: