Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے جنوبی سوڈان میں امداد تقسیم

’پسماندہ علاقوں کے 2500 مستحق خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم ہوا ہے‘ ( فوٹو: واس)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے جمہوریہ جنوبی سوڈان میں امداد سامان تقسیم کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمہوریہ جنوبی سوڈان کے پسماندہ علاقوں کے 2500 مستحق خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم ہوا ہے۔
تقسیم کئے جانے والے امدادی سامان میں خشک راشن، بچوں کا دودھ، سلیپنگ پیگ اور بنیادی ادویہ شامل ہیں۔
جنوبی سوڈان میں امدادی سامان کی تقسیم کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے دنیا بھر کے مستحق افراد کی مدد و اعانت کا حصہ ہے۔

شیئر: