Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن اور عسیر میں دو افراد کو سزائے موت

’ایک شخص کو قصاص اور دوسرے کو منشیات سمگل کرنے پر سزائے موت دے دی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے عسیر اور مشرقی ریجنوں میں دو افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری یحیی بن محمد الشبیلی نے اپنے والد کو قتل کیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص نے  کسی بات پر اختلاف کی بنا پر اپنے والد پر چھری سے متعدد وار کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
’اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے قصاص کا فیصلہ سنایا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کل ہفتے کو عسیر ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا‘۔
دوسری طرف وزارت نے ایک اور اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’پاکستانی تارک وطن کابل جان لال بادشاہ کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا‘۔
’اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر عدالت نے زمین میں فساد پھیلانے کے باعث سر قلم کرنے کا فیصلہ سنایا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی منظوری دی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کل ہفتے کومشرقی ریجن میں مذکورہ شخص کے خلاف عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا‘۔

شیئر: