Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیر شادی شدہ افراد کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے؟

بڑی وجہ شادی کے اخراجات میں اضافہ اور جہیز کو قرار دیا گیا۔ (فوٹو سبق)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 15 سے 34 سال کی عمر کے غیر شادی شدہ مرد و خواتین کی شرح 66.23 فیصد ہے۔
مردوں میں سے 75.6 فیصد نے اس عمر میں اب تک شادی نہیں کی جبکہ 25 سے 34 سال کی عمر کے گروپ میں غیر شادی شدہ خواتین کی شرح 43.1 فیصد ہے۔
سبق ویب کے مطابق سماجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر عادل الغامدی نے سب سے بڑی وجہ شادی کے اخراجات میں اضافہ اور جہیز کو قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا ’نوجوانوں میں شادی سے ہچکچاہٹ کی وجوہ میں سے کچھ معاشرے کی جانب سے اور کچھ خاندانی بھی ہیں۔ اس کے علاوہ معاشی طور پر مضبوط نہ ہونا بھی بڑی وجہ ہے اور یہی سماجی اور نفسیاتی وجہ بنتی ہے‘۔
علاوہ ازیں مملکت میں شادی  پر زیادہ اخراجات کے حوالے سے جازان ریجن کی گورنریٹ ابو عریش میں ’میرج فیسیلیٹیشن فورم 2024‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
’میرج فیسیلیٹیشن فورم 2024‘ میں جہیز اورملبوسات میں کمی، شادی کی تقریبات کو ایک دن تک محدود کرنا اور اخراجات میں کمی لانا شامل ہے۔
اس فورم کا مقصد یہ ہے کہ  والدین اور خاندان اپنے بچوں کی شادی  کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں اور شادی کے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کریں۔
اس کے علاوہ شادی ہال مالکان کے تعاون، آگاہی اور ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں کی مدد  ہو۔ اسی طرح سرکاری ادارے، یونیورسٹیاں اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں معاشرے میں اپنا  کردار ادا کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: