Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 500 سے زیادہ آن لائن نکاح منعقد کیے گئے

نکاح کی تاریخ اور وقت کاانتخاب آن لائن ہوجاتا ہے.(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت انصاف  نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں کورونا بحران کے دوران 542 نکاح آن لائن کیے گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت نے آن لائن نکاح کے لیے ’ناجز‘ گیٹ کے ذریعے دولہا دلہن کو عدالتوں میں حاضری کے بغیر نکاح کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔
وزارت انصاف نے ’آن لائن نکاح‘ کی سہولت نئے کورونا وائرس سے مقامی شہریوں کو بچانے کی خاطر متعارف کرائی ہے۔
اس طریقہ کار کی بدولت نئے جوڑے کو نکاح کی کارروائی کےلیے عدالت آنا نہیں پڑتا۔ ساری کارروائی آن لائن نمٹا دی جاتی ہے۔
آن لائن نکاح کے تحت نئے جوڑے کو نکاح خواں کے انتخاب کی سہولت دی جاتی ہے۔ نکاح کی تاریخ اور وقت کا انتخاب آن لائن ہوجاتا ہے۔
 نکاح نامے کی توثیق عدالتوں اور وزارت انصاف کے مختلف دفاتر کے چکر لگائے بغیرآن لائن ہو جاتی ہے۔

آن لائن نکاح کے تحت نئے جوڑے کو نکاح خواں کے انتخاب کی سہولت دی جاتی ہے۔

آن لائن نکاح سے ایک  سہولت یہ بھی مہیا ہوتی ہے کہ نئے جوڑے کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال جانا نہیں پڑتا بلکہ یہ کام بھی آن لائن انجام پا جاتا ہے۔
اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ مقامی شہریوں کو نکاح کا اندراج محکمہ احوال مدنیہ میں کروانا پڑتا ہے۔ نکاح کا اندراج آن لائن ہو جاتا ہے اس کے لیے الگ سے کوئی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

 

شیئر: