Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں غیرملکی ڈرائیور کی ایمانداری، دس لاکھ درہم کی قیمتی اشیا واپس کردیں

مصری ڈرائیور کا کہنا تھا قیمتی اشیا حوالے کرنا میرا فرض تھا( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے ایک مصری ٹیکسی ڈرائیور حمادہ ابو زید کو اس کی ایمانداری پر اعزاز سے نوازا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی ٹیکسی کارپوریشن کے لیے کام کرنے والے مصری ڈرائیور کو گاڑی سے دس لاکھ درہم کی قیمتی اشیا ملیں جو اس نے پولیس حکام کے حوالے کردیں۔
دبئی میں البرشا پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد السویدی نے حمادہ ابو زید کا شکریہ ادا کیا اور اس کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے تعریفی سند سے نوازا۔
دبئی پولیس نے دیانتداری اور ذمہ داری کی اقدار کی مثال پیش کرنے پر اس کی تعریف کی اور کہا ’ یہ اعزاز دبئی پولیس اور عوام کے درمیان کمیونٹی پارٹنر شپ کے کردار کو فعال بنانے اور اسے پھیلانے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے‘۔
اس موقع پرحمادہ ابو زید نے کہا ’ان قیمتی اشیا کو اس کے مالک کے حوالے کرنا میرا فرض تھا اور اس موقع پر سب کو ایسا ہی کرنا چاہیے‘۔

شیئر: