Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں نوجوان کی ایمانداری، ساحل سے ملنے والی قیمتی اشیا پولیس کے حوالے کردیں

نوجوان کی ایمانداری کو ایک رول ماڈل کے طور پر لیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی ٹورازم پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک نوجوان کی ایمانداری پر اس کا اعزاز کیا ہے۔ نوجوان نے دبئی کے جمیرہ بیچ سے ملنے والی قیمتی اشیا ٹورسٹ پولیس کے حوالے کی تھیں۔
دبئی ٹورازم پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد عبدالرحمن نے نوجوان کو اعزاز سے نوازا۔ قیمتی اشیا کی مالیت اور نوجوان کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔
الامارات الیوم کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد عبدالرحمن نے نے کہا  دبئی پولیس ہمیشہ کمیونٹی ارکان کی ایمانداری اور گمشدہ اشیا ان کے مالکان کے حوالے کرنے پر ان کی ستائش کی خواہاں ہے جو امارات کے معاشرے میں سلامتی اور تحفظ کے مثبت امیج کی عکاسی کرتا ہے۔
ٹورازم پولیس کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ نوجوان کی ایمانداری کو ایک رول ماڈل کے طور پر لیں۔
انہوں نے بتایا دبئی کے ساحل پر قائم سمارٹ پولیس سٹیشنوں پرسمارٹ لوسٹ اینڈ فاونڈ سروس موجود ہے۔
دبئی ٹورازم پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے  کمیونٹی کے ارکان ساحلوں سے ملنے والی بہت سی گمشدہ اشیا پولیس کے حوالے کرتے ہیں جن میں نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، زیورات، بٹوے، موبائل فون اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
 نوجوان نے اعزاز دینے پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: