Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی شہری کی ایمانداری، ملنے والے ایک لاکھ دس ہزار درہم دبئی پولیس کے حوالے کردیے

دبئی پولیس نے فرانسیسی شہری کو اعزاز سے نوازا ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں القصیص پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل سلطان عبداللہ العویس نے ایک لاکھ  10 ہزار درہم حوالے کرنے پر فرانس کے شہری کی ستائش کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق کرنل سلطان العویس نے کہا کہ ’فرانسیسی نوجوان نے ایک جگہ سے ملنے والے ایک لاکھ دس ہزار درہم پولیس کے حوالے کرکے ایمانداری کا مظاہرہ کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ دبئی پولیس کی جانب سے عزت افزائی ہمارے کردار،حکمت عملی اوراقدار کا اٹوٹ حصہ ہے۔ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ دبئی میں ایمانداری کو فروغ دیا جائے۔ اس سلسلے میں ملکی اور غیرملکی سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ 
القصیص پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ’ معاشرے کی اصلاح اور تعمیر و تشکیل کا کام پولیس کے ساتھ عوام کا بھی ہے۔ دونوں کے تعاون ہی سے معاشرہ صحت مند بنیادوں پر قائم رہ سکتا ہے‘۔ 

شیئر: