رونالڈو کے ساتھ معاہدے کی توسیع چاہتے ہیں: النصر کلب
منگل 22 اکتوبر 2024 15:11
’النصر انتظامیہ رونالڈو کے فیصلے کی منتظر ہے، آیا تو توسیع کرنا چاہتے ہیں یا نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
فٹبال مبصرین نے کہا ہے کہ النصر فٹبال کلب سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے کی توسیع کا خواہشمند ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مبصرین نے کہا ہے کہ ’معاہدے کی توسیع کے لیے النصر کلب تیار ہے اور اسے کسی قسم کی دقت نہیں‘۔
مبصرین نے کہا ہے کہ ’النصر انتظامیہ رونالڈو کے فیصلے کی منتظر ہے، آیا تو توسیع کرنا چاہتے ہیں یا نہیں‘۔
خیال رہے کہ النصر فٹبال کلب کے ساتھ رونالڈو کا معاہدہ حالیہ سیزن تک ہے جبکہ النصر نے دو سیزنوں کے لیے معاہدہ کیا تھا جن میں سے ایک سیزن ختم ہوچکا ہے۔