Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین لاکھ 44 ہزار ریال میں تین باز فروخت

’پہلے باز پر بولی کا آغاز 80 ہزار ریال میں ہوا اور دو لاکھ ایک ہزار پر بولی بند ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں منعقد بازوں کی نیلامی جاری ہے جہاں پیر اور منگل کی درمیانی شب تین باز مجموعی طور پر 3 لاکھ 44 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلے باز پر بولی کا آغاز 80 ہزار ریال میں ہوا اور دو لاکھ ایک ہزار پر بولی بند ہوئی۔
دوسرا باز 65 ہزار ریال  میں فروخت ہوا جبکہ تیسرے باز پر بولی 50 ہزار ریال پر کھلی اور 78 ہزار ریال پر بند ہوئی۔
خیال رہے کہ فالکن کلب کے تحت بازوں کی نمائش اور نیلامی جاری رہتی ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی شرکت کرتے ہیں۔
فالکن کی نیلامی میں مقامی افراد کے علاوہ بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے فارم بھی شریک ہوتے ہیں۔
فالکن فروخت کرنے کے خواہشمندوں کو کلب کی طرف سے تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ خریدنے والے کو باز کی ملکیت کا سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
فالکن کی نیلامی کلب کے سوشل اکاؤنٹ پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔

شیئر: