Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سعودی سفیر کی رائل سعودی ایئر فورس کی جنگی مشق ’انڈس شیلڈ‘ میں شرکت

اس موقع پر پاکستانی فوج کے آرمی چیف بطور مہمان خصوصی مدعو تھے (فوٹو سکرین گریب)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعيد المالكی نے پاکستان بحریہ اور پاکستان فضائیہ کے سربراہان کی موجودگی میں رائل سعودی ایئر فورس کی جنگی مشق ’انڈس شیلڈ‘ میں شرکت کی۔
جمعرات کو سعودی سفارتخانے کی جانب کی گئی ٹویٹ میں لکھا گیا کہ اس موقع پر پاکستانی فوج کے آرمی چیف بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔
سفیر نواف سعيد المالكی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’آج مجھے سعودی رائل ایئر فورس کے جوانوں کے ساتھ ’انڈس شیلڈ-2024‘ مشق میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے آرمی چیف تھے، اس موقع پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔‘

شیئر: