پاکستان میں بی وائی ڈی کی نئی لانچ ہونے والی گاڑیوں کی قیمتیں کیا ہوگی؟
جمعہ 25 اکتوبر 2024 17:12
پاک ویلز کے مطابق دونوں گاڑیاں جلد پاکستانی صارفین کو دستیاب ہوں گی (فوٹو: بی وائی ڈی)
الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مشہور چینی کار ساز کمپنی ’بی وائی ڈی‘ کے رواں برس اگست میں پاکستان کی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے بعد جہاں الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین صارفین میں اس کی پذیرائی بڑھی وہیں عام صارفین کو بھی اس نے اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
گاڑیوں کی خرید و فروخت کے متعلق مشہور ویب سائٹ ’پاک ویل‘ کے مطابق کمپنی کی جانب سے تین مختلف ماڈل جلد پاکستان میں لانچ کیے جائیں گے۔ ان گاڑیوں میں سی لائن، سیل اور آٹو تھری ماڈلز شامل ہیں۔
بی وائی ڈی کی جانب سے بی وائی کے ماڈلز ’سیل‘ کی اقسام کی قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
بی وائی ڈی سیل کی قیمت
بی وائی ڈی کی ڈی سیگمنٹ سیڈان ’بی وائی ڈی سیل‘ کو ٹیسلا تھری کے مدمقابل سمجھا جا رہا ہے۔
پاک ویلز کے مطابق بی وائی ڈی سیل کے ڈائنامک ماڈل کی قیمت ایک کروڑ 47 لاکھ 90 ہزار روپے ہے جبکہ اس کے پرمیم ماڈل کی قیمت ایک کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار روپے ہے۔
بی وائی ڈی سیل ایک دفعہ چارنگ کے بعد 570 کلو میٹر سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جبکہ اس کی بیٹری 10 سے 80 فیصد پر صرف 37 منٹ میں چارج ہوتی ہے۔
آٹو تھری کی قیمت
بی وائی ڈی آٹو تھری پوری طرح سے الیکٹرک کار ہے۔
یہ سی کیٹگری کی ایس یو وی ہے جو ہنڈئی کی ٹوسان، کییا سپورٹیج اور چینگان اوشان ایکس سیون کو ٹکر دے گی۔
گاڑی کی منفرد فرنٹ گرِلز، بمپرز اور پچھلے پروفائل کا ڈیزائن اسے خاص بناتا ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں بی وائی ڈی آٹو تھری کی قیمت 89لاکھ 90 ہزار ہو گی۔