Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر نے مسجد الحرام میں پاکستانی کی جان بچا لی

ایک منٹ کے ریکارڈ ریسپانس ٹائم کے ساتھ طبی امداد فراہم کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہلال احمر کی ایمبولینس ٹیموں نے مکہ مکرمہ میں ایک پاکستانی عمرہ زائر کی جان بچا لی۔
پاکستانی زائر کی دل کی دھڑکن بند ہوگئی تھی اور وہ بے ہوشی کی حالت میں تھا۔ ایمبولینس ٹیموں نے ایک منٹ کے ریکارڈ ریسپانس ٹائم کے ساتھ طبی امداد فراہم کی۔
اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر اتھارٹی کا کہنا ہے ’جمعے کی صبح  گیارہ بجکر 19 منٹ پر اطلاع ملیکہ مسجد الحرام  کنگ فہد واک ایریا میں ایک زائر بے ہوش ہے۔ فوری طور پر ایمرجنسی ٹیموں کو روانہ کیا گیا‘۔
 معلوم ہوا ایک پچاس سالہ شخص کو سانس نہیں آرہی تھی اور وہ بے ہوش تھا۔
ایمرجنسی ٹیموں نے منظور شدہ پروٹوکول کے مطابق فوری طبی امداد فراہم کی۔
مسجد الحرام میں موجود کارڈیک ڈیفبر یلیٹ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کا عمل مکمل کیا۔
سانس بحال ہونے پر مریض کوعلاج کےلیے صحت مرکز منتقل کیا گیا۔
یاد رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے ’کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس ‘نصب ہیں۔
 مسجد الحرام میں مستقل بنیادوں پر چار میڈیکل سینٹر 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ امدادی عملہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔ 

شیئر: