Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ بین الاقوامی برادری خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے اقدامات کرے‘

رابطہ اور جی سی سی نے کشیدگی میں اضافے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے
رابطہ عالم اسلامی اور خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) نے ایران کے فوجی اہداف پر کیے جانے والے اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطہ کے سیکرٹریٹ جنرل کے بیان میں اس حملے سے پیدا ہونے والے خطرے اور کشیدگی میں اضافے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا۔
بیان میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے تنازعات اور ان کے اثرات سے نمنٹے کےلیے کام کرے۔ان کے بنیادی اسباب کو حل کیا جائے۔
 جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔
ایک بیان میں انہوں نے جی سی سی کی جانب سے فوجی کارروائیوں کو مسترد کیا اور تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ خطے مں جاری فوجی تنازعات کے نتائج سے بچنے کےلیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کےلیے کام کرے۔
 قبل ازیں سعودی عرب نے بھی ایران پر فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو ایران کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا  تھا۔
 بیان میں مملکت نے تمام فریقین پر زور دیا ہے وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کریں اور خطے میں طویل فوجی تصادم کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔
متحدہ عرب امارات نے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کشیدگی کو بڑھانے سے بچنے کے لیے ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ دکھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

شیئر: