Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد شہروں میں بارش کا امکان، حائل میں سکول بند

’حائل میں موسلادھار، دھند، تیز ہوا اور سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
موسلادھار بارش اور غیر یقینی موسم کے باعث آج اتوار کو حائل میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم حائل نے کہا ہے کہ ’طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے آج تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے حائل کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’موسلادھار، دھند، تیز ہوا اور سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’حائل کے علاوہ جازان، عسیر اور الباحہ میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، ریاض مشرقی ریجن اور شمالی حدود میں بھی گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوگی‘۔
’اسی طرح تبوک، الجوف اور نجران کے بعض شہروں میں تیز ہوا کے باعث گرد اڑے گی جبکہ صبح کے وقت دھند رہے گی‘۔
ادھر محکمہ امن عامہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش اور غیر یقینی موسم کے وقت پر خطر مقامات سے دور رہیں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بارش کے وقت وادیوں، گھاٹیوں، ڈھلانوں اور سیلاب کی گزرگاہ انتہائی خطرناک مقامات ہیں جہاں سے دور رہنے کی ضرورت ہے‘۔
’تیز ہوا اور گرج چمک کے وقت درختوں اور بڑے سائن بورڈ کے قریب نہ کھڑے ہوں‘۔
 

شیئر: