سعودی فنڈ کے ڈائریکٹر برائے شمالی افریقہ آپریشنز عبدللہ بن علی بن محمد الزہرانی بھی موجود تھے۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں جوسعودی فنڈ کی سافٹ فنانسنگ سے تیونس کے مختلف گورنریٹس مں نافذ کیا جا رہا ہے چار ہزار 715 سوشل ہاوسنگ یونٹس کی فراہمی شامل ہے جس کی مجموعی مالیت 150 ملین ڈالر ہے۔
تیونس کی وزیر ہاوسنگ نے سعودی عرب کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی سفیر نے اس پروجیکٹ سے فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کو مبارکباد دی جس کا مقصد تیونسی شہریوں کےلیے مناسب رہائش فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے تیونس کے مختلف علاقوں میں سعودی فنڈ کی جانب سے سپانسر کیے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں سعودی فنڈ کے ذریعے تیونس کے شہر القیروان میں کنگ سلمان بن عبدالعزیزیونیورسٹی ہسپتال کی تعمیر کے لیے گزشتہ ماہ 85 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
اس منصوبے کا مقصد ہیلتھ کیئر کے بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا، القیروان کو شمال مغربی اور وسطی علاقوں کے لیے ریجنل صحت مرکز بنانا ہے۔
اس اقدام سے مریضوں کو علاج کے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی اور تیونس کے علاقوں کے درمیان ترقیاتی فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی جس سے سماجی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب نے تیونس میں مختلف ترقیاتی شعبوں کی مدد کےلیے فنڈ کے ذریعے 105 ملین ڈالر سے زیادہ کی چار گرانٹس فراہم کی ہیں۔