Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ شیلڈ مشترکہ مشقوں میں سعودی فضائیہ کی شرکت جاری

’سعودی رائل ایئرفورس 6 ٹورنٹو طیاروں کے ساتھ مشق میں شرکت کر رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی رائل ایئرفورس  کی پاکستان میں ہونے والی سندھ شیلڈ 2024 مشقوں میں شرکت جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی رائل ایئرفورس 6 ٹورنٹو طیاروں کے ساتھ مشق میں شرکت کررہی ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ، پاکستان، ترکیہ اور مصر کی فورسز سندھ شیلڈ 2024 مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
مشق میں شرکت کا مقصد پاکستان اور دیگر شریک ملکوں کی فورسز کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانا، رائل فورس کی صلاحیتوں اور پروفیشنل سکلز کا مظاہرہ ہے۔
اس کے ساتھ فضائی اور معاون عملے کو غیر روایتی اور الیکڑانک جنگی ماحول میں  قیمتی جنگی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
 

شیئر: