پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان مینز ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں 25 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ان میں سے پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ معاہدہ حاصل کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ اس ڈھانچے کے تحت جاری کیا گیا ہے جو کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان گزشتہ برس تین سالوں کے لیے طے پایا تھا۔
مزید پڑھیں
-
بابر اعظم پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفیNode ID: 879689
-
’سادہ حکمت عملی‘ سے انگلینڈ کو بے بس کرنے والے سپنرزNode ID: 880576
سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں پانچ نئے نام بھی شامل ہیں۔
ان میں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان وہ کھلاڑی ہیں جنہیں پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں کی کیٹیگری اے میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل ہیں۔
کیٹیگری بی میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔ یوں شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے اس سے قبل وہ کیٹگیری اے میں شامل تھے۔
PCB confirms venue for Sri Lanka 'A' tour to Pakistan
Details here https://t.co/sL5AGJ7H86
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 27, 2024