Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ ٹیم ساجد خان اور نعمان علی کے سامنے بے بس، سیریز پاکستان کے نام

ملتان ٹیسٹ کی طرح راولپنڈی میں بھی پاکستانی سپنرز چھائے رہے: فوٹو اے ایف پی
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہی پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
انگلینڈ کے بیٹرز دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بولرز نعمان خان اور ساجد علی کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور 112 پر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی۔
یوں میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے سے پہلے ہی پاکستان کو 36 رنز کا آسان ہدف ملا جسے پاکستان نے باآسانی 3.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود 23 اور عبداللّٰہ شفیق پانچ رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
جمعے کو میچ کے دوسرے دن ہی انگلینڈ کی ٹیم کو  ساجد خان اور نعمان علی نے مشکل میں ڈال دیا تھا جب دن کے آخری سیشن میں اس کے تین ٹاپ بلے باز پویلن واپس لوٹ چکے تھے۔
سنیچر کو میچ دوبارہ شروع ہوا تو سوائے جو روٹ کے کوئی بھی انگلش بیٹسمین دونوں پاکستانی سپنرز کے سامنے زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہیں رہ سکا۔
روٹ نے ٹیم کی اننگز کو تھوڑا سہارا فراہم کیا لیکن وہ بھی سپنرز کے سامنے زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہر نہیں سکے اور 33 رنز پر نعمان علی کا شکار بنے اور اس کے بعد مجموعی سکور میں صرف 27 رنز کے اضافے پر انگلش اننگز تمام ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں نعمان علی نے چھ اور ساجد خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کا دوسرا دن

میچ کے دوسرے دن کی طرح سپنر نعمان علی اور ساجد خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے دن کے آغاز پر تین انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نعمان علی نے  ہیری بروک کو 26 جبکہ بین سٹوکس کو 3 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
دن کی تیسرے وکٹ ساجد خان نے جیمیا سمتھ کو تین رنز پر آؤٹ کر کے حاصل کی۔
جو روٹ نے ٹیم کی اننگز کو تھوڑا سہارا فراہم کیا لیکن وہ بھی سپنرز کے سامنے زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہر نہیں سکے اور 33 رنز پر نعمان علی کا شکار بنے۔
ساجد خان نے گس ایٹکنسن کو10 رنز پر جبکہ ریحان احمد کو سات رنز پر  آوٹ کیا اور یہ ان کی میچ میں چوتھی وکٹ تھی جبکہ نعمان علی نے پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 
اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری بنائی جس کی وجہ سے پاکستان کی اننگز میں جان آئی۔  
گرین شرٹس کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 16، کپتان شان مسعود 26، کامران غلام 3، محمد رضوان 25 اور سلمان آغا 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر اور ریحان احمد نے 2، 2 جبکہ جیک لیچ اور گس ایٹکنسن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔

شیئر: