سیرین ایئرلائن کی 8 سال بعد جدہ کے لیے پرواز
’دمشق سے جدہ کے لیے سیرین ایئرلائن کی آخری پرواز 2016 میں آئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
سیرین ایئرلائن نے 8 سال توقف کے بعد جدہ کے لیے دوبارہ پروازوں کو بحالی کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دمشق انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے درمیان سیرین ایئرلائن کی آخری پرواز 2016 میں آئی تھی۔
فضائی کمپنی نے کہا ہے کہ ’دمشق اور جدہ کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی‘۔
قبل ازیں سیرین ایئرلائن کی پروازیں ریاض کے لیے 12 سال توقف کے بعد بحال ہوئی تھیں۔
دمشق اور جدہ کے لیے پروازیں چلانے کے لیے ایئرلائن کو سعودی شہری ہوابازی کے ادارے کی طرف سے منظوری مل چکی ہے۔