Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں شہزادہ محمد بن سلمان روڈ ٹریفک کے لیے بند

’مذکورہ روڈ پر اصلاح و مرمت کا کام ہوگا اور یہ رنگ روڈ تک بند رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ جنرل اتھارٹی نے  مسجد الحرام کے قریب واقع شہزادہ محمد بن سلمان روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’محکمہ ٹریفک اور مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے تعاون سے مذکورہ روڈ آج پیر سے دونوں طرف سے بند ہے‘۔
’مذکورہ روڈ پر اصلاح و مرمت کا کام ہوگا اور یہ رنگ روڈ تک بند رہے گی جبکہ ٹریفک کے لیے متبادل راستے کھولے گئے ہیں‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ضرورت کے تحت عزیزیہ سے شاہ عبد العزیز شاہراہ کے ذریعہ مرکزی علاقے آنے والوں کا بھی راستہ بند ہوگا‘۔
 

شیئر: