جی سی سی ممالک کو جوڑنے کے لیے ریلوے منصوبہ
اتوار 27 اکتوبر 2024 14:38
’خطے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس پر 250 بلین ڈالر کے لاگت کا تخمینہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جی سی سی ممالک کے درمیان ریلوے لائن منصوبے کی تیاریاں جاری ہیں جو 2030 تک مکمل ہوجائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیوم منصوبے کے علاوہ یہ خطے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس پر 250 بلین ڈالر کے لاگت کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’جی سی سی ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے منصوبے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے تاہم ہے اسے شروع کرنے میں تاخیر ہورہی ہے‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’منصوبے کے مطابق ریلوے لائن کویت سے سعودی عرب، پھر بحرین پھر قطر اور آخر میں امارات سے ہوتی عمان تک پہنچے گی‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ریلوے کا پہلا مرحلہ صرف سامان کی منتقلی کے لیے ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں مسافروں ٹرینیں بھی متعارف کرائی جائیں گی‘۔
’توقع کی جارہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل پر اس کے ذریعہ سالانہ 95 ملین ٹن سامان کے علاوہ 8 ملین مسافروں کی جی سی سی ممالک کے درمیان منتقلی ہوگی‘۔