Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کمپنی جنرل اٹلینک سعودی عرب میں دفتر کھولے گی

’خطے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے لیے سعودی عرب کا دفتر کھولا جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امریکی کمپنی جنرل اٹلینٹک نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں پہلا دفتر سعودی عرب میں کھولا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’خطے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے لیے سعودی عرب کا دفتر کھولا جارہا ہے‘۔
واضح رہے کہ امریکی کمپنی جنرل اٹلینٹک ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہے جس نے فیس بک اور اوبر میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
سعودی عرب میں کمپنی کا دفتر ٹیکنالوجی کے علاوہ فنانسنگ خدمات اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا ہوگا۔
خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی کا مالی حجم 80 بلین ڈالر ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ اس کا مالی حجم ایک سو بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

شیئر: