سعودی عرب، سپین سے تین نئے بحری جہاز خریدے گا
’سپین ’Avante 2200‘ جدید جنگی بحری جہاز سعودی بحریہ کے لیے تیار کرے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت دفاع نے تین نئے بحری جنگی جہازوں کی خریداری کے لیے سپین سے معاہدہ کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع نے سپین کے ساتھ بحریہ کی مشترکہ مشقوں کے علاوہ تجربات کے تبادلے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔
معاہدے کے مطابق سپین ’Avante 2200‘ جدید جنگی بحری جہاز سعودی بحریہ کے لیے تیار کرے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ بحری جہاز انتہائی جدید نوعیت لڑاکا جہاز ہیں جو جدید جنگی آلات اور نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
بحری جہاز کی لمبائی 97.5 میٹر ہے جبکہ اس کی رفتار 35 ناٹس اور وزن 2500 ٹن ہے۔