Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر ریجنوں میں موسلادھار بارش کا امکان

’جدہ سمیت مکہ مکرمہ، الجموم، الکامل، اللیث، طائف اور میسان میں آج تیز بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بدھ کو سعودی عرب کے بیشتر ریجنوں میں موسلادھار بارش ہوگی جبکہ بعض ریجنوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ سمیت مکہ مکرمہ، الجموم، الکامل، اللیث، طائف اور میسان میں آج تیز بارش کا امکان ہے‘۔
’علاوہ ازیں جازان، عسیر، مدینہ منورہ، قصیم اور حائل میں گرد وغبار کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، المہد اور وادی الفرع میں بھی گرج چمک کے ساتھ رات 8 بجے تک بارش ہوگی‘۔
’اسی طرح الباحہ، عسیر،جازان اور دیگر ریجنوں میں موسلادھار کا قوی امکان ہے جبکہ سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو جازان ملک کا گرم ترین شہر ہوگا جہاں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ہوگی جبکہ السودہ سرد ترین علاقہ ہے جہاں 8 ڈگری رہے گی‘۔

شیئر: