Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن لو بجٹ ایئرلائن ’یورو ونگز‘ کی جدہ کے لیے پروازیں 5 نومبر سے

یورو ونگز ایک کم لاگت والی ایئرلائن ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کا کہنا ہے کہ مملکت اور جرمنی کے درمیان فضائی رابطے کے لیے ایک نئی ایئرلائن یورو ونگز کے آپریشن کا آغاز نومبر 2024 سے کیا جا رہا ہے۔
الیوم آن لائن اور سبق ویب سائٹ کے مطابق جرمن شہر کولون سے جدہ کے لیے  پروازوں کا آغاز 5 نومبر سے ہوگا۔
جی اے سی اے کا کہنا ہے کہ  5 نومبر سے شروع ہونے والی یورو ونگز کی پروازیں کولون سے جدہ کے لیے ہوں گی اور یہ ہفتے میں 3  پروازیں ہوں گی۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی  ایشن کا کہنا ہے کہ برلن سے جدہ کے لیے پروازیں 6 نومبر سے شروع ہوں گی اور یہ بھی ہفتے میں 3 پروازیں ہوں گی۔
یورو ونگز لو بجٹ ایئرلائن ہے اور اس کی بنیاد 1996 میں رکھی گئی تھی یہ لفتھانسا گروپ سے وابستہ ہے۔ اس کا صدر دفتر ڈیسلڈورف میں ہے۔ یہ ایئرلائن رعایتی قیمتوں پر مقامی اور بین الاقوامی پروازیں پیش کرتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: